APRIٹونک میں فارسی کے طبی منظوم مخطوطات

APRIٹونک میں فارسی کے طبی منظوم مخطوطات تحقیق کیا ہے؟ یہ دراصل سچائی اور حقیقت کی تلاش ہوتی ہے اور خاص طور پر گمشدہ حقائق کی اور معلوم حقائق کی تصدیق کا نام تحقیق ہے۔ اس تحقیق کا تعلق زندگی کے ہر شعبے سے ہے، ادب سے ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو ہمارے قدیم ادبی سرمائے پر گمنامی کے پردے پڑے رہتے۔ تحقیق کا یہ عمل اردو ادب میں اس زمانے میں وجود میں آچکا تھا جب اردو کے شاعروں کے تذکرے شروع میں فارسی زبان میں اور پھر اردو زبان میں لکھے جانے لگے۔ تحقیق کا یہ سلسلہ بڑھتا رہا اور وہ دو حصوں میں تقسیم ہوئے نظر آنے لگا۔ایک ’سندی تحقیق‘‘ اور دوسری ’’غیرسندی تحقیق‘‘۔ سندی تحقیق ، مطلب کہ ایسی ادبی تحقیق جو ہم ایم.فل. یا پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کے لیے یونیورسٹی میں حاصل کرتے ہیں اور دوسری وہ جو کسی سند کو حاصل کرنے کی غرض سے نہ کی جائے بلکہ اپنے ادبی ذوق کے باعث کوئی تحقیق کی جائے۔ اس طرح سے حاصل مکمل شواہدات ثبوت پر مبنی جزو ، انسانی صلاحیت، صبر و تحمل ، غور و فکر کے ذریعہ جو پیش کیا جائے تحقیق ہے، جسے قبول کیا جائے اور جس کا اعتراف کیا جائے۔ تحقیق کا یہ عمل صوبہ راجستھان میں اس وقت شروع ہ...